آپریشن ضرب عضب،

طالبان نے تازہ کارروائی میں کمانڈرمحمد حسن کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے، غیر ملکی میڈیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا مخالفین نے بھی اعتراف شروع کر دیا ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان ذرائع نے تازہ کارروائی میں ایک کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق طالبان اپنے کمانڈر کی لاش لے جانے میں کامیاب رہے اور ان کی نماز جنازہ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر مولانا فضل اللہ نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ عسکری ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں اب تک ایک ہزار سے زائد عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ اس کامیاب آپریشن میں نہ صرف پشاور یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کو بازیاب کرایا جا چکا ہے بلکہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ کے ملزمان بھی دھر لئے گئے ہیں۔ آپریشن میں کئی بم ساز فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :