وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے ، امریکہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بنگلہ دیشی ہم مصنب شیخ حسینہ واجد آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ اجلاس میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کوسنل کی مشیر کینلٹن بائیڈن نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جوبائیڈن آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں اقوام متحدہ بیس کینگ سربراہی اجلاس کا انعقاد کررہے ہیں جس میں پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجلد بھی شرکت کرینگی ۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد عالمی برادری کو درپیش سکیورٹی خطرات کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں اور کوششوں کے حوالے سے جائزہ لینا اور اقوام متحدہ کے کردار کو اس حوالے سے مضبوط کرنے کے اقدامات پر غور کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون رائیونڈ کے صدر اور جاپانی وزیراعظم بھی شرکت کرینگے ۔