الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا پیکیج پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کردیا، اس مقصد کیلئے فوری طور پر آئین میں ترامیم اور قانون سازی کا مطالبہ ،
20 سے زائد صفحات پر مشتمل پیکیج میں جو اصلاحات تجویز کی گئی ہیں ان میں بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال و دیگر اصلاحات بھی شامل ، جن سے آنے والے عام انتخابات کو مزید شفاف اور منصفانہ بنایا جاسکے گا، ذرائع الیکشن کمیشن، اگر حکومت ان کی تجویز کردہ اصلاحات کے مطابق آئین میں ترامیم ،قانون سازی کرے تو اس سے مستقبل میں ہونے والے کسی قسم کے انتخابات پر بھی کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا، ای سی حکام کا دعویٰ
ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا پیکیج پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے فوری طور پر آئین میں ترامیم اور قانون سازی کا مطالبہ کردیا ہے‘ وزیر خزانہ اسحق ڈار کی سربراہی میں قائم 33 رکنی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں گذشتہ روز پیش کئے گئے پیکیج میں زور دیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کو منصفانہ‘ غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 244 میں ضروری ترامیم کی جائیں۔
حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد انتخابات کیلئے مدت 90 روز کی بجائے 120 روز کی جائے اور الیکشن کمیشن کو اجازت دی جائے کہ وہ پولنگ سے 60 روز قبل پولنگ سکیم جاری کرے۔ اس مقصد کیلئے پولنگ کے عملے جن میں ریٹرننگ افسران‘ ڈپٹی ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران شامل ہیں‘ ان پر الیکشن کمیشن کے کنٹرول کو مزید مضبوط بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.