اطالوی لڑکے نے خود پر تھوکنے والے پاکستانی شہری کوقتل کردیا ،واقعے کے وقت حملہ آور اپنے ایک دوست کے ساتھ تھا لیکن اس نے حملے میں حصہ نہیں لیا،عینی شاہد

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:20

اطالوی لڑکے نے خود پر تھوکنے والے پاکستانی شہری کوقتل کردیا ،واقعے ..

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) طالوی دارلحکومت روم میں 17سالہ لڑکے نے تھوکنے پر ایک پاکستانی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بے گھر پاکستانی شخص کے مبینہ 17سالہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اطالوی میڈیاکے مطابق پاکستانی شہری کو تشدد سے جاں بحق کرنے کا واقعہ مشرقی روم کے ضلع ٹور پگناٹرا میں پیش آیا،مبینہ حملہ آور اسی علاقے کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کو بیان دیتے ہوئے مبینہ حملہ آور کاکہنا تھا کہ وہ گھر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے شراب کے نشے میں چور ایک پاکستانی راہ گیروں کو پریشان کر رہا تھا، جب وہ اس کے پاس سے گزرا تو اس نے اس پر تھوکا جس پر اس نے ردعمل کیا،حملہ آور نے ایک سے زائد گھونسہ مارنے کی تردید کی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت حملہ آور اپنے ایک دوست کے ساتھ تھا لیکن اس نے حملے میں حصہ نہیں لیا۔

28سالہ پاکستانی مقتول کی شناخت محمد شان زاد کے نام سے ہوئی ہے جو اٹلی میں بے گھر تھا تاہم اس کے پاس ایک اطالوی رہائشی اجازت نامہ تھا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجوہ معلوم کرنے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا،مبینہ حملہ آور کو بچوں کی جیل میں رکھا جائے گا اور اسے قتل کے ان الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں قاتل کسی ارادی طور یہ جرم نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :