Live Updates

شاہ محمود قریشی نے عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات کی تصدیق کر دی ،

ملاقات میں کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تبادلہ خیال ہوا تھا کونسی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کا استحقاق ہوتا ہے ، انٹرویو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا  تبادلہ خیال ہوا تھا  کونسی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کا استحقاق ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اس میں حیرانگی والی کیا بات ہے ؟ انہوں نے کہاکہ طاہر القادری اور عمران خان پہلے بھی ملتے رہتے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب شیریں مزاری نے ملاقات کے حوالے سے تردیدکی تھی اس وقت انہیں ملاقات کا علم نہیں تھا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تبادلہ خیال ہوا تھا انہوں نے کہاکہ پارٹی سربراہان ملاقات کرتے رہتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات