خواجہ سلمان رفیق کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے حافظ آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں علاقوں کا دورہ کیا اور جلال پور بھٹیاں کے دیہات کھونہ گورنمنٹ ہائی سکول وینکے تاڑر، قادر آباد کالونی،چھلی کلاں اور سلیم کوٹ ڈسپنسری کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے میڈیکل کیموں میں سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔ انہوں نے میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی وبائی امراض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کوتیز کیاجائے ۔ اس موقع پر ڈی سی او حافظ آباد نے مشیر وزیراعلی خواجہ سلمان رفیق کو سیلاب متاثرین کو دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :