Live Updates

جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق،

30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں،عدالتوں میں بھی مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں، دھرنے میں ایک کو منتخب کراکر اور دوسرے کو ڈنڈے کے ذریعے مطلق العنان حکومت بنانے کا جھانسہ دے دیا گیا، دھرنوں نے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، سازشی عناصر پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میر جعفر اور میر صادق قوم کے سامنے عیاں ہوں گے، لندن میں ملاقات کا عمران خان اعتراف کیوں نہیں کرتے،سازس ناکام ہوگئی ہے دھرنے کے شرکاء کی تعداد اب کم ہوگئی ہے اور عمران خان کا دھرنا مختلف اوقات تک محدود رہ گیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں۔ 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں وہ عدالتوں میں بھی مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں۔

دھرنے میں ایک کو منتخب کراکر اور دوسرے کو ڈنڈے کے ذریعے مطلق العنان حکومت بنانے کا جھانسہ دے دیا گیا۔ دھرنوں نے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا اور اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ 45 دنوں میں بطور وزیر ریلوے جم کر کام نہ کر سکا ‘ دھرنوں کی وجہ سے نہ صرف میری بلکہ دیگر اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی لیکن اب ہم نے اپنے کام پر فوکس رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 3 اگست تک ریلوے نے اپنے اہداف کو حاصل کرلیا تھا چین سے 43 انجن آچکے ہیں اور این ایل سی کے ساتھ دس انجنوں کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔ ریلوے کی ترقی کیلئے تمام شعبوں اور مزدوروں سے مل کر کام کیا ہم نے پندرہ ماہ میں ریلوے کی پانچ سو پچاس ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی ہے انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے لئے پوسٹل لائف انشورنس سے بات چیت جاری ہے ریلوے کے تمام ملازمین کی انشورنس ہوگی انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نظام میں بھی بہتری آئی ہے ٹرینین اب پابندی کے ساتھ چلتی ہیں اور تاخیر میں کمی آگئی ہے۔

ریلوے میں صفائی اور سروس بھی بہتر ہوئی اور مسافروں کا اعتماد بحال ہوا ہے دسمبر 2015 ء تک ریلوے کو بہتر پوزیشن پر لے آئیں گے انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کی 2009 ء سے ادائیگیاں رکی تھیں ہم نے چھ ماہ میں 4100 مقدمات کو نمٹایا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود تہریک انصاف کی حکومت بننے دی ہم چاہتے تو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مل کر حکومت سازی کر سکتے تھے اور فضل الرحمن کی خواہش بھی تھی لیکن ہم نے مفاہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کو موقع دیا ہم نے مفاہمتی اور میانہ روی کے تحت بلوچستان کی حکومت بنائی اور گورنری اور وزارت اعلیٰ قوم پرستوں کو دی ہم نے اس مفاہمت کے تحت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی رہنے دیا انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی تھا جس کے خاتمے کیلئے ہم نے پارٹیز کانفرنس کے بعد مذاکرات کا راستہ اختیار کیا اور مذاکرات کامیاب نہ ہونے کے بعد ہم نے آپریشن کا فیصلہ کیا آپریشن ضرب عضب آج بھی جاری ہے جسے حکومت اور پوری قوم کو غیر مشروط حمایت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے شروع پر ہمیں شدید ردعمل کا خطرہ تھا لیکن مسلح افواج اور ہمارے انٹیلی جنس اداروں نے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی ہم ملک کو پر امن بنانے میں اداروں کے کردار کے معترف ہیں انہوں نے کہا کہ توانائی بحران بھی ایک بڑا مسئلہ تھا باتوں ‘ نعروں اور دھروں سے بجلی نہیں آتی ہم جب آئے تو جیب میں پھوٹی کوڑی بھی نہیں تھی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے دن رات کام کیا اور نواز شریف کی قیادت میں ٹیم نے بالآخر اس کام کیلئے چین کو تیار کیا چین کی حکومت کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہونے تھے لیکن دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے تیرہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے چین کے تعاون سے فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ کا ماڈل متعارف کرایا تاکہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں سولہ سے بیس لاکھ ٹن کوئلے کی اندرون ملک ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بنائی اور اپنے کام کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ اگر نامراد دھرنے نہ ہوتے تو بانڈز اور او جی ڈی سی ایل کی فروخت سے دو ارب ڈالر حاصل ہوچکے ہوتے اور زرمبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہوتے انہوں نے کہا کہ تھر ی اور فور جی کی شفاف نیلامی ہوئی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا حکومتی اخراجات میں کمی کی گئی اور دنیا کے اداروں نے پاکستان کی طرف رخ کیا موڈی جیسے اداروں نے پاکستان کی ریٹنگ کے مثبت ہونے کے اشارے دیے سولہ ماہ مین ہمارا کوئی ایک سیاسی مخالف بھی ہم پر کرپشن کی انگلی نہ اٹھا سکا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسائیوں کے ساتھ عدم مداخلت کی پالیسی کا آغاز کیا اور پنجاب کے عوام دوست منصوبے بھی سامنے ہیں ہم نے چیزوں کو درست کرنے کی سیریز کوشش کی اور کئی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کے بعد کچھ دوست سمجھتے تھے کہ ان کے خواب شاید کبھی پورے نہ ہوسکین انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 272 حلقوں پر اعتراض ہے دھاندلی کے نام پر یہ عمران خان غلط بیانی کرتے ہیں اگر ایک جماعت اتنی غافل ہے کہ اسے دو ماہ تک دھاندلی کا پتہ نہ چلے تو سیاسی جماعت بنانے کی بجائے اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں ۔

یہ کام نہ کریں کہ ان کی مرضی کا چیف الیکشن کمشنر لگے اور فیصلے ان کی مرضی سے ہوں وہ ہر ایک پر الزام لگائیں اگر ان کی تیس نشستوں کو بھی مان لیا جائے تو ان کی ساٹھ سیٹوں پر حکومت نہیں بن سکتی تھی عمران خان نے فضولیات کا ذکر کیا وہ عدالتوں میں مقدمات بھی لڑتے ہیں اور دھرنا بھی دیتے ہیں انہوں نے کا ہکہ دھاندلی کا الزام پارلیمنٹ اورحکومت کو متنازع کرنے اور ریاست کو کمزور کرنے کی سازش ہے تاکہ اداروں کی کاکردگی کی راہ مین رکاوٹ ڈالی جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو حکومت گرانے کے بدلے اس مال کے آخر میں وزیراعظم بننے کا جھانسہ دیا گیا اور طاہر القادری کو بھی گارنٹی دی گئی کہ ان کی مطلق العنان حکومت بن سکتی ہے انہیں جھانسہ بھی دیا گیا اور بات بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ لندن میں عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات کا ایجنڈا جاننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب میر جعفر اور میر صادق قوم کے سامنے عیاں ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ لندن میں ملاقات کا عمران خان اعتراف کیوں نہیں کرتے اس ملاقات کو کس نے کرایا تھاان کے مقاصد کیا تھے اور انتظامات کس نے کیے تھے وہ پاکستانی تھے یا غیر ملکی تھے انہوں نے کاہ کہ لندن میں میثاق جمہوریت بھی ہوا تھا عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان معاہدہ ہوا تو وہ قوم کے سامنے کیوں نہیں لایا گیا انہوں نے کہا کہ سازس ناکام ہوگئی ہے دھرنے کے شرکاء کی تعداد اب کم ہوگئی ہے اور عمران خان کا دھرنا مختلف اوقات تک محدود رہ گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات