Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا دھرنے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت کو بروئے کار لانے کافیصلہ،

وزیراعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، زیادہ دیر نہیں لگے گی ، عمران خان

ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:40

پاکستان تحریک انصاف کا دھرنے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے دھرنے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت کو بروئے کار لانے کافیصلہ کیا ہے جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، زیادہ دیر نہیں لگے گی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں دھرنے کے دوران پی ٹی آئی پنجاب کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عوامی طاقت کو بروئے کار لانے کافیصلہ کیا گیا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو دھرنوں میں کارکنوں اور عوام کی مزید شرکت یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نوشتہ دیوار ہے، زیادہ دیر نہیں لگے گی، حکومت سے نجات ہی عوامی مشکلات اور مسائل کا حل ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات