پاکستان میں لاپتہ بھارتی نوجوان کی والدہ کا مودی کو خط،بازیابی کا مطالبہ،
بھارتی وزیراعظم ان کے بیٹے کی بحفاظت رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،خط کا متن
ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:51
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاکستان میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بھارتی نوجوان نہال انصاری کی والدہ فوزیہ انصاری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی بحفاظت رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔بھارتی اخبار کے مطابق نہال انصاری کو نومبر 2012 میں شمال مغربی پاکستان کے ڈسٹرکٹ کوہاٹ سے پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے کوہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی۔
تاہم مذکورہ تھانے کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تھانے میں تفتیش کے بعد نہال کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے تھے اور اس کے بعد سے کسی کو اْن کے بارے میں علم نہیں ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہندی زبان میں لکھے گئے خط میں فوزیہ انصاری نے نریندر مودی اور اپنی والدہ کے مابین بہترین تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کا بیٹا زندہ بھی ہے یا نہیں اور وہ بہت تکلیف میں مبتلا ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.