امریکہ کی پاکستان کو 160 امریکی بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری،

مرمت اور فاضل پرزہ جات کی سہولت کے ساتھ لاگت کا تخمینہ 198 ملین ڈالرز لگایا گیا امریکی دفاعی ادارے کا بیان ، حکومتِ پاکستان نے 160 نویسٹار ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کی درخواست دی تھی رپورٹ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) امریکا کی دفاعی و سلامتی تعاون کے ادارے (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد سے محفوظ 160 بکتر بند گاڑیوں کی پاکستان کو فروخت کی منظوری دے دی ہے۔مرمت اور فاضل پرزہ جات کی سہولت کے ساتھ اس کی لاگت کا تخمینہ 198 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق حکومتِ پاکستان نے 160 نویسٹار ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کی درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کو فاضل پرزہ جات، جانچ کے آلات، تکنیکی دستاویزات، تربیت بھی فراہم کی جائے۔یاد رہے کہ ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کے حصول کے امکانات اس سال مارچ میں ظاہر ہوگئے تھے، اس لئے افغانستان سے انخلاء کے ساتھ پینٹاگون نے اضافی فوجی سامان امریکی اتحادیوں کو فروخت کرنے کا عندیہ دیا تھا۔پاکستانی اور امریکی حکام کے مابین اس معاملے پر کئی مہینوں سے بات چیت کی گئی تھی اور افغانستان میں اختتام پذیر ہوتی جنگ کے ساتھ امریکانے پاکستانی درخواست کو منظور کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :