عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا نیویارک میں بھی دھرنے کااعلان ،
پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہی ہیں ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے نیب کیسز بھی جلد ختم ہونے جارہے ہیں ، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نیویارک میں بھی دھرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ درحقیقت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی ہیں ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے نیب کیسز بھی جلد ختم ہونے جارہے ہیں نواز شریف کو کسی نے نہیں بچانا، وہ خود جمہوریت کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہیں ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملک میں کوئی بھی سیاستدان ایسانہیں ہے جو فوج کے گھونسلے سے پیدانہیں ہوا، نواز شریف خود جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چارکی پیدائش ہیں ، وہ کس منہ سے طعنے دیتے ہیں ۔
اْنہوں نے کہاکہ نواز شریف جہاں جہاں جائیں گے ، دھرنے بھی ساتھ ہوں گے ، نواز شریف کے دورہ امریکہ کے موقع پر نیویارک میں بھی دھرناہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کیلئے نکلے ہیں جو لاقانونیت کی بھینٹ چڑھے ہیں ، مسائل میں گھرے عوام کی جنگ لڑرہے ہیں ، کسی کے خلاف نہیں ،لاقانونیت کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے ، نواز شریف کیساتھ سارے ایک دوسیٹر پارلیمنٹیرین ہیں جن میں سے کئی کے پاس دو چار ہی اسمبلی نشستیں ہیں جبکہ آٹھ ون سیٹر ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب سیاسی جرگے کو السلام علیکم ، شیخ رشید پر کوئی الزام نہیں ،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور عمران خان کی ذات تک ذاتی تعلق ہے ، نواز شریف کے خلاف ایجنڈا ایک ہے ، حکومت کی قربانی ہونی چاہیے ، عوام کی نہیں ۔ اْنہوں نے کہاکہ کراچی کا جلسہ تاریخی ہوگا، عمران خان خود بھی شرکت کیلئے کراچی آرہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.