خیبرپختونخواحکومت کا جی ٹی روڈ پر جدید ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ،

ہر مریض کا پورا علاج بالکل مفت ہو گا ،ادویات بھی مفت مہیا کی جائیں گی ،پرویزخٹک

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پشاور میں جی ٹی روڈ پرقومی شہرت کے حامل طبی فلاحی ادارے کی معاونت سے جدید ہسپتال قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں آنے والے ہر مریض کا پورا علاج بالکل مفت ہو گا اور ادویات بھی مفت مہیا کی جائیں گی ہسپتال میں تمام شعبوں اور امراض پرعلاج معالجہ کی جدید سہولیات کے علاوہ متعلقہ تحقیقی شعبے بھی قائم کئے جائیں گے جو امراض کی وجوہات جان کر آمدہ خطرات اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کیلئے حکومت اور عوام کو آگہی دلائیں گے اس ضمن میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس ہوا جس میں کراچی کے اس طبی فلاحی و خیراتی ادارے کے زیر اہتمام پشاور میں جدید انڈس ہسپتال کے قیام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ شعبوں کے انتظامی حکام کے علاوہ پشاور کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی جنہوں نے ہسپتال کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے صوبائی حکومت اور اہل پشاور کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دالایا انڈس ہسپتال کے چیف نے بتایا کہ اگلے ایک تا ڈیڑھ سال سال میں اسکی تعمیر مکمل ہونے کے فوری بعد اس جدید اور عالیشان ہسپتال میں او پی ڈی ، ایمرجنسی، کارڈیالوجی، چلڈرن، امراض چشم، ناک، کان گلہ، آرتھوپیڈک، سائیکیٹری، انڈو سکوپی، ریڈیالوجی، کلینکل فارمیسی، نیوٹریشن، ڈائلسز اور نیورو سرجری سمیت تمام عمومی اور خاص شعبوں میں علاج کی سہولیات بالکل مفت مہیا کی جائیں گی ہسپتال کیلئے اراضی صوبائی حکومت مہیا کرے گی جبکہ اس کی تعمیر کے تمام اخراجات ادارہ مہیا کرے گا وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کی مجوزہ 80کنال اراضی سے ملحقہ 20 کنال پلاٹ بھی اسی ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کی جبکہ یہاں تعمیر ہونے والے انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسرجری کیلئے دوسری مناسب جگہ پلاٹ تلاش کرنے کی ہدایت کی انڈ س ہسپتال کی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ہسپتال کا ڈیزائن تیار ہو چکا ہے اور حکومت کی طرف سے اراضی الاٹ ہونے کے بعد اس پر کام فوری شروع کر دیا جائے گا ہسپتال میں آنے اور داخل ہونے والے ہر مریض کا علاج بالکل مفت ہو گا پرویز خٹک نے محکمہ صحت کے حکام کو انڈس ہسپتال کی انتظامیہ سے تحریری معاہدہ کرنے، مفت علاج کی گارنٹی لینے اور کسی بھی مریض کا علاج مفت نہ ہونے کی شکایت سامنے آنے کی صورت میں ہسپتال کو سرکاری تحویل میں لینے کی شق شامل کرنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے کہا کہ اسکی نوبت نہیں آئے گی کیونکہ وہ انکے اخلاص کو بکوبی جانتے ہیں انہوں نے ہسپتال منتظمین کی سخاوت اور دکھی انسانیت کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی لوگ دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کراچی میں اس ہسپتال کی اعلیٰ خدمات خود دیکھ چکے ہیں اور اب پشاور میں بھی اس کا قیام یہاں کے شہریوں کیلئے ایک بڑی نعمت اور تحفہ ثابت ہو گا پرویز خٹک نے پشاور سمیت صوبے بھر میں علاج کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے وزیر صحت کے علاوہ متعلقہ سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹریوں کی سطح پر باقاعدہ علاقے اور اضلاع منتخب کرکے ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کرنے اور عملے کی حاضری اور خدمات کا معیار جانچنے کی ہدایت کی نیز فرائض کا تقاضا ہے کہ حکام خود بھی عام شہری یا مریض کی طرح طبی اداروں کا دورہ اور معائنہ کریں تاکہ صورتحال واضح طور پر انکے سامنے آجائے انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو اپنا شناختی یونیفارم پہننے اور ناموں کے سٹکرز لگانے کی اہمیت پر زور دیا اور واضح کیا کہ ایسا تب ہو گا جب طبی اداروں کے سربراہ خود بھی ایسا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :