تحریک انصاف کا خواتین ونگ آزادی مارچ میں اپنا اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، منزہ حسن،

عام گھریلو خاتون ،طالبات، ڈاکٹرز اور اساتذہ اکرام کی آزادی مارچ کو کامیاب بنانے پر مبارکباد

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا خواتین ونگ 13 اگست سے لے کر آج تک آزادی مارچ میں اپنا اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ مسز منزہ حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے 36 ویں روز بھی خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، انہوں نے عام گھریلو خاتون ،طالبات، ڈاکٹرز اور اساتذہ اکرام کی آزادی مارچ کو کامیاب بنانے پر مبارکباد دی اور اُن کے نئے پاکستان بنانے کے عزم کومضبوط کرنے پر زور دیا اوریہاں انہوں نے میڈیا کے کردارکو بھی سراہا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تمام صوبائی وضلعی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزادی مارچ کا حصہ بنیں اور اپنا اہم کردار ادا کریں ۔مسز منزہ حسن نے بتایا کہ وہ مرکزی سطح پر خواتین ونگ کو مضبوط اور متحرک کر رہیں ہیں ، وہ مرکز میں تمام عہدیداروں کو صوبائی قیادت کی مشاورت اور باہمی رضامندی سے مقرر کریں گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ابھی وہ چند اہم عہدوں پر خواتین کے نوٹیفیکیشن جاری کر چکی ہیں جو انتہائی مستعدی سے کام کر رہی ہیں ۔

ان میں مرکزی سینئر نائب صدر مسز نسرین طارق ، مرکزی نائب صدر" پنجاب" MPA ڈاکٹر نوشین ، مرکزی جنرل سیکریٹری مسز نفیسہ خٹک، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری رخسانہ بھٹی ،جوائنٹ سیکریٹری مسز فوزیہ ارشد اور مرکزی سیکریٹری صحت ڈاکٹر روبینہ آفریدی کو نامزد کر چکی ہیں۔ ماہ رواں میں مزید عہدوں پر نامزدگیاں کر دی جائیں گی تا کہ شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف کو فعال بنایا جا سکے۔