جہلم ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنڈ دادنخان میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کیلئے 6کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:22

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحصیل پنڈ دادنخان میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کے لیے 6کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے جس میں سے سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور تباہ ہونے والی واٹر سکیموں پر یہ فنڈز خرچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی خان، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر گوندل نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بہالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ سیلا ب سے تحصیل کی 34واٹر سپلائی سکیمیں تباہ ہوئی ہیں اور 13افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کے لئے حکومت پنجاب نے6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس میں 13جاں بحق افراد کے لواحقین کو 16لاکھ روپے فی کس 2کروڑ 8لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

اسی طرح واٹر سپلائی کی 34سکیموں کی بحالی کے لئے ساڑھے 3کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جس سے اس علاقہ کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔