بھارت نے کشمیر بارے بلاول بھٹو کے بیان کو مسترد کردیا،

بھارت کا اتحاد اور سالمیت ناقابل بات چیت ہے‘ ہم آگے بڑھنے کیخواہاں ہیں اور آگے بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری سرحدوں کو تبدیل کردیا جائے گا‘ ترجمان بھارت وزارت خارجہ کا ردعمل

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کشمیر بارے بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا اتحاد اور سالمیت ناقابل بات چیت ہے‘ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے ایسے بیان پر بیان دینے کی ضرورت نہیں ہے جو حقیقت سے بہت زیادہ دور ہو جو ہمیں ماضی کی صدی میں واپس لے جائے۔

(جاری ہے)

ہم آگے بڑھنے کے عمل میں ہیں اور آگے بڑھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری سرحدوں کو تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ جہاں تک بھارت کے اتحاد اور سالمیت کا تعلق ہے تو یہ ناقابل بات چیت ہے اور یہ ہر کسی کے لئے اہم ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل بیان دیا تھا کہ ان کے پاکستان پیپلزپارٹی پورے کشمیر کو بھارت سے حاصل کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :