سوات،مینگورہ کے نواحی علاقوں میں کرفیو نافذ،

عثمان آباد ،یوسف آباد ،لطیف آباد ،نوے کلے اور گرین چوک سے کرفیو اُٹھالیا گیا ،تختہ بند اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر سر چ آپریشن ،غیر قانونی اسلحہ برآمد

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) مینگورہ کے نواحی علاقوں تختہ بند ،اینگروڈھیرئی اور ملحقہ علاقوں میں کرفیو نافذ ،عثمان آباد ،یوسف آباد ،لطیف آباد ،نوے کلے اور گرین چوک سے کرفیو اُٹھالیا گیا ،تختہ بند اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا گھر گھر سر چ آپریشن ،غیر قانونی اسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقوں تختہ بند ،اینگروڈھیرئی او ر ملحقہ علاقوں میں بعد ازدوپہر کرفیو نافذ کردی گئی جس کے دوران لوگ گھروں تک محدود رہے اس دوران سیکورٹی فورسز نے گھر گھر سرچ اپریشن بھی شروع کردیا سرچ اپریشن کے دروان غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ادھر عثمان آباد ،یوسف آباد ،لطیف آباد،نوے کلے اور گرین چوک سے کرفیو اُ ٹھالیا گیا جس کے بعد زندگی معمول پر آگئی واضح رہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ روز کرفیو نافذ کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :