یمنی دارالحکومت میں لڑائی جاری، 120 ہلاک ،

باغی دارلحکومت صنعاء میں مزید پیش قدمی کررہے ہیں،ائیرپورٹ پرجہازوں کی آمدورفت معطل

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:50

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) اقوام متحدہ کے نمائندے یمن کے شیعہ حوثی باغیوں اور سنی حکومت کے مابین امن معاہدہ کروانے میں ناکام ہو گئے ، جس کے بعد باغی دارالحکومت صنعا میں مزید پیش قدمی کرتے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دو روز کی لڑائی میں 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ہزاروں خاندان دارالحکومت چھوڑ چکے ہیں اور دارالحکومت میں ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فرقہ ورانہ لڑائی کی وجہ سے یہ ملک بھی خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ حوثی جنگجو یمن کے شیعہ قبائل پر مشتمل طاقتور گروپ ہے، جو پہلے ہی ملک کے زیادہ تر شمالی علاقوں پر کنٹرول رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :