سابق فرانسیسی صدرسرکوزی نے سیاست میں دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:50

سابق فرانسیسی صدرسرکوزی نے سیاست میں دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی نے سیاست میں دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ فرانس میں دائیں بازو کی مرکزی جماعت کی قیادت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی ان کے سن 2017 کے انتخابات میں حصہ لینے کے راستے کھل جائیں گے۔ فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے سارکوزی کا کہنا تھا کہ وہ قدامت پسند اور اپوزیشن جماعت یو ایم پی کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔