زرعی یونیورسٹی کی طالبہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرے گی ،

رابعہ فریدی 22ستمبر کوجنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن پروگرام میں خطاب کریں گی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کا 69واں اجلاس 22ستمبر کو امریکہ کے شہرنیو یارک میں منعقد ہوگا،یہاں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دنیا کے192ممالک کے سربراہاں شریک ہونگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاوہ پاکستان سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ شعبہ پی بی جی میں فیصل آباد کی تحصیل سمندری سے تعلق رکھنے والی طالبہ رابعہ فریدی بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کریں گی، پروگرام کے مطابق رابعہ فریدی سوموار22ستمبر کوجنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن پروگرام میں خطاب کریں گی جبکہ اسی روز انہیں یوتھ کریج ایوارڈ 2014ء سے بھی نوازا جائے گا۔

وہ منگل 23ستمبر کو گلوبل یوتھ ایمبسڈرورکشاپ میں بھی شریک ہونگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی دوسری خاتون ہونگی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مخاطب ہونگی۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کے ڈی بیٹنگ کلب کی سرگرم رکن رابعہ فریدی کو برطانیہ کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ میں تعلیم کے خصوصی نمائندے مسٹر گورڈن براوٴن کی طرف سے ان کی اسلام آباد آمدپر متاثر کن تقریر کرنے پر گلوبل یوتھ ایمبسڈرفار ایجوکیشن مقررکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے بھی منتخب کیاگیا تھا۔رابعہ فریدی 10ستمبر کو ایک پروقار تقریب میں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں کے ہاتھوں برگدیوتھ آئیکون ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :