مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ جہاں سیاسی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، بیرسٹر سلطان ، لارڈ نذیر احمد ،

بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیر ی و پاکستانی سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ جہاں سیاسی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں وہاں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیرمیں سیلاب زدگان کی امداد کی امداد کے لئے بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں وپاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی دل کھول کر امداد کریں۔

ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی رہائشگاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی طرف سے لندن میں ملین مارچ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مارچ میں نہ صرف برطانوی ممبران پارلیمنٹ لکہ ہاؤس آف لارڈز کے اراکین بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اس وقت بین الاقوامی سیاسی حالات میں ملین مارچ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ اس وقت بھارت حکومت کا طرز عمل خاصہ جارحانہ ہے اور ویسے بھی ہندوو ذہنیت ہے کہ نرمی کی زبان کمزوری سمجھا جاتا ہے لہذا مودی سے مودی کی زبان میں ہی جوا ب دیا جانا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ نواز شریف اپنے دورے کے اقوام متحدہ کے دوران موثر انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اسی طرح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیر پر نمائندہ مقرر کرے۔کیونکہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر قراردادبھی پاس کی ہے جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں نہیں ہو سکا۔ جبکہ سکاٹ لینڈ کو برطانیہ کا حصہ بنے تین سو سال ہوگئے ہیں اور اسے بلا تعمل ریفرنڈم کاحق دے دیا گیاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں جبکہ کشمیریوں کے لئے بھی قراردادیں پاس ہو چکی ہیں لہذا انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔