صوبائی حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں،پختون اب اپنے فیصلے پر نادم ہیں ،امیرحیدر ہوتی،

باچاخان اورخان عبدالولی خان نے پختون قوم کی ترقی کے لئے جس تحریک کاآغاز کیاتھا اے این پی اسی تحریک کے تسلسل کا نام ہے ، عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:32

مردان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) سابق وزیراعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایم این اے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں اورپختون اب اپنے فیصلے پر نادم ہیں ، باچاخان اورخان عبدالولی خان نے پختون قوم کی ترقی کے لئے جس تحریک کاآغاز کیاتھا اے این پی اسی تحریک کے تسلسل کا نام ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سیرے کلے منگا میں عوامی سماجی شخصیت وزیرمحمد کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیااجتماع میں وزیرمحمد نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایاراور جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان نے بھی خطاب کیا امیرحیدرخان ہوتی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور نئے پاکستان کے دعویدار وں کے جھوٹے دعووٴں اوروعدوں سے اکتاگئے ہیں انہوں نے کہاکہ پختون قوم کو مسائل کے دلدل سے نکلنے کے لئے سرخ جھنڈے تلے متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ اے این پی وزارتوں اور اقتدار کی بھوکی نہیں اپنی ماں دھرتی اور پختون قوم کی خدمت کے لئے ہم کرسی کے محتاج نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے آباوٴ اجداد نے جس مقصد کے لئے اپنی زندگی اور جوانیاں قربان کیں اس مقصد کی حصول کے لئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے اوروہ منزل ابھی ہم نے حاصل نہیں کیاہے انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دورمیں صوبے کو نام کی شناخت دی ،این ایف سی ایوارڈ اوربڑے بڑے تعلیمی ادارے قائم کرکے انہیں اپنے مشران کے نام سے موسوم کیا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختون قوم اس وقت گوناگو نامسائل سے دوچارہیں اورانہیں مصائب اورمشکلات سے نکالنے کے لئے سرخ جھنڈے تلے اکٹھا ہوناہوگا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گذشتہ ڈیڑھ سال میں ایک اینٹ تک نہیں رکھی بلکہ ان کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دورحکومت میں اس قدر بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں کہ آنے والے چار سالوں تک یہ منصوبے جاری رہیں گے اور ویسے بھی صوبائی حکومت عوام کے ساتھ وعدے پورے نہیں کرسکتی تو ان کے دورحکومت کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی میں عوام کی دھڑادھڑ شمولیت اس بات کی مظہر ہے اورلوگوں کو ہماری پالیسیوں پر اعتماد ہے انہوں نے کہاکہ پختون قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہر بار یہ دوسروں کی باتوں میں آکر انہیں موقع دیتے ہیں حالانکہ سندھ ،پنجاب اور بلوچستان میں وہاں کی قومیییتوں نے اپنی اپنی پارٹیوں پر اعتماد کیاخیبرپختون خوا میں قومی اتفاق رائے اور قوم پرستی کا جذبہ پیدا کئے بغیر مسائل سے نجات ممکن نہیں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی منشور کو عوام تک پہنچانے اورناراض کارکنوں کو راضی کرنے کے لئے گلی گلی اورقریہ قریہ پھیل جائیں انہوں نے کہاکہ صوبائی صدر کی حیثیت سے وہ پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اوراس مقصد کے لئے انہیں اپنے مشران کی دعاوٴں اورکارکنوں کی بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :