مقبوضہ کشمیر پربلاول کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:40

مقبوضہ کشمیر پربلاول کے بیان نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کشمیر واپس لینے کے بیان نے بھارتی میڈٰیا میں ہلچل مچا دی ہے، بھارت کے نمایاں ٹی وی چینلز اور اخبارات نے بلاول کا بیان ہیڈلائنز کے طور پر کور کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ملتان میں سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ویسے ہی پاکستان کا حصہ ہے جیسے دیگرصوبے ہے، کشمیر کو واپس لیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا نے چیئر مین پیپلز پارٹی کے اس بیان کو خوب اچھالنے کے ساتھ ساتھ باربار ٹی وی سکرینز پر بلاول بھٹو کی تقریر کی جھلکیاں دکھا کربھارتی عوام میں پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :