لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود عوامی تحریک کے نظربند کارکنوں کو رہانہ کرنے پر ہوم سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود عوامی تحریک کے نظربند کارکنوں کو رہانہ کرنے پر ہوم سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ انیس ستمبر کو عدالت میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ عوامی تحریک کے تمام نظر بند کارکنوں کو رہاکردیں گئے لیکن اس کے باوجود پاکپتن شریف کے نظربند کارکنوں کو رہانہیں کیاگیا حالانکہ عدالت نے ان کارکنوں کی نظربندی غیرقانونی قراردی تھی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :