Live Updates

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے تحریک انصاف اہم فیصلہ کل کریگی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف اہم فیصلہ کل کرینگے ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہو گا ۔ بائیس نومبرکو ممکنہ طور پر منعقد ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ مشترکہ مفادات کونس کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو ا کو اگر اجلاس میں شرکت کی اجازت مرکز ی قیادت کی جانب سے دیدی گئی تو بجلی کے خالص منافع کے نہ ملنے ، این ایف سی ایوارڈ کی رقوم کے بروقت ادائیگی نہ ہونے پر شدید احتجاج کرینگے ۔ جبکہ ان کے خلاف درج ہونے والے ایف آئی آر پر بھی احتجاج کیا جائے گا ۔ تاہم اجلاس میں شرکت کرنے یانہ کرنے کا حتمی فیصلہ آج کیاجائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات