جھنگ ، رشتہ کا تنازعہ، ایک شخص نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر تیزاب پھینک دیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 17:15

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) جھنگ میں رشتہ کے تنازع پر عصمت اللہ نامی شخص نے لڑکی کے گھر میں گھس کر اس پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں لڑکی سمیت والدہ اور بھائی کے چہرے جھلس گئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز جھنگ کے علاقے بھوانہ میں رشتہ سے انکار پر عصمت اللہ نیازی نامی شخص نے لڑکی کے گھر میں گھس کر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں لڑکی کا بھائی اور ماں سامنے آئے تو تینوں کے چہرے تیزاب سے جھلس گئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے