پنجاب بھر میں580ٹریفک حادثات3میں افراد جاں بحق،694زخمی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 580ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق جبکہ 694زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ233افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں249ڈرائیورز ،06کم عمرڈرائیور،346مسافراور102پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ81ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت79متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ، 42گوجر انوالہ حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل697متاثر ہونے والوں میں سے536مرد اور161خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں89افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور420فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور188زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر499موٹر سائیکلز،67آٹو رکشہ، 49 مو ٹرکاریں،07مسافربس،18ٹرک، اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :