وزیر ستان ‘ ضرب آپریشن کے دور ان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین دہشتگرد مارے گئے ‘ نائب صوبیدار مزمل شہید

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:37

وزیرستان /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیر ستان میں ضرب آپریشن کے دور ان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین دہشتگرد مارے گئے ‘ نائب صوبیدار مزمل شہید ہوگئے آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ‘ نائب صوبیدار مزمل شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ سے 5 کلومیٹر جنوب مشرق میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید ہو گئے ۔ اس سے پہلے کالعدم تحریک طالبان نے شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ ترجمان شاہد اللہ شاہد کے مطابق محمد حسن دو روز پہلے بویہ میں پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :