راولپنڈی میں بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کے دور ان پولیس انسپکٹرکا بیان ریکارڈ کیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) راولپنڈی میں بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کے دور ان پولیس انسپکٹرکا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو راولپنڈی کی عدالت انسداد دہشت گردی کے جج پرویزرسول جوئیہ نے بے نظیربھٹوقتل کیس کی سماعت کی ،سماعت کے دوران پولیس انسپکٹرمحمد الیاس نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا،جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جارہی ہے دونوں فریقین کے وکلاء سمیت ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :