شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:30

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں کلیئرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ نائب صوبیدار شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوان آپریشن ضرب عضب میں اپنے اہداف حاصل کرکے کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ سے پانچ کلومیٹر دور جنوبی مشرق میں علاقہ میں کلیئرنس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ نائب صوبیدار مزمل نے جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب 98 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے جس میں اب تک 1200 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 60 سے زائد ٹھکانے اور اسلحے کے ڈپو تباہ کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :