حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:30

حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کے استعفے جرگے والوں کی سفارش کی وجہ سے منظور نہیں کئے گئے کیونکہ جرگے والوں کو پارلیمنٹ اور پارلیمانی ہیڈ نے دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے کے اختیارات دیئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ہیڈ محمد والاگرے والا پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں ے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دھرنے والوں کو متعدد بار دعوت دے چکے ہیں اور کہا کہ وہ آئیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ہم نے ان کے آئینی مطالبات ماننے کے لئے تیار ہیں ۔مجھے عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے افسوس ہوتا ہے ان کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ اسی وجہ سے منسوخ کیا ہے اور یہ دھرنے والوں کے ملک دشمن ثبوت ہے۔ انتخابی اصلاحات ہم بھی چاہتے ہیں اور اس میں آئینی ترامیم بھی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی والے اپنے صدر جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے دورہ کو سراہتے ہیں ۔

قبل ازیں انہوں نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں ۔مسلم لیگ (ن) کا کوئی کارکن چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک متاثرین واپس گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے ۔وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب متاثرین کی بھر پور امداد کرے گی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام وفاقی وزراء اور پارلیمنٹ سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں جائیں ۔

متاثرین کے کیمپوں تک بجلی کی سپلائی یقینی بنا رہے ہیں ۔دھرنے دینے والے ملک دشمن ہیں ان کو ملک سے کوئی محبت نہیں ہے اللہ پاک عمران کو ہدایت دے۔عمران ٓ700 کنال بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں اور ٹیکس ہزاروں میں دیتے ہیں۔دھرنے دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔عمران رات کو بنی گالہ جاتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ کی ”وہ چیز“ لے جاتے ہیں جن کا نام لینا پسند نہیں کرتا ۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور ان متاثرین کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ ایک پنجاب میں لوگ سیلاب سے ڈوبے جارہے ہیں اور دوسری طرف رات کو میوزک کی محفلیں سجا رہے ہیں ۔ایسے لوگ ملک اور عوام کے دشمن ہیں ان کو ملک سے کوئی غرض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیر صابر شاہ نواز شریف کے پکے سپاہی ہیں اور پشاور میں گونواز گو کے نعرے لگاتے وقت ان کی زبان پھسل گئی تھی جو انہوں نے تصحیح کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :