لاہور، حسین چوک میں عروسی ملبوسات کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا سامان خاکستر

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:24

لاہور، حسین چوک میں عروسی ملبوسات کی دکان میں آتشزدگی ،کروڑوں کا سامان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) لاہور ميں عروسی ملبوسات کي بوتيک ميں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سے کروڑوں روپے ماليت کا سامان اور ملبوسات جل گئے ۔ ريسکيو 1122 نے ایک گھنٹے کي جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاليا ۔ آگ لگنے کا واقعہ گلبرگ کے علاقے حسين چوک ميں واقع ملبوسات بوتیک میں پيش آيا ۔ دو منزلہ پلازے ميں واقع بوتيک ابھي بند تھي کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

سکيورٹی گارڈ نے آتشزدگی کی اطلاع ريسکيو ٹيموں اور بوتيک مالکان کو دي ۔ امدادی ٹيموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ شروع کی ۔ شديد دھويں کے باعث امدادی کاموں ميں مشکلات بھی پيش آئيں ۔ ريسکيو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سامنے نہيں آسکی تاہم آگ پر قابو پاليا گيا ہے ۔ بوتيک سے ملحقہ دکانداروں نے بھی آگ پھيلنے کے خدشات کے پيش نظر دکانيں خالی کرليں ۔ بوتيک بند ہونے کيوجہ سے کوئي جانی نقصان نہيں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :