سراج الحق کے 23ستمبر2014ء کے جلسہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:18

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے 23ستمبر2014ء کے جلسہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں‘جلسہ گاہ اورشہرکی مختلف شاہراؤں پربڑے بڑے بنینرز‘پینافلیکس اورجھنڈے آویزاں کردےئے گئے‘جلسہ گاہ میں اسٹیج پرکام جاری‘پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ وہ مزیدکرپٹ اورضمیرفروش لیڈرشپ کے دھوکے میں نہ آئیں اورووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کی قیادت کوخدمت کاموقع دیں۔

ضلعی امیرجماعت اسلامی مولاناسلیم اللہ ارشدکی میڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے 23ستمبرکوحقنوازپارک میں منعقدہ ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں عروج کوپہنچ چکی ہیں۔جماعت اسلامی نے جلسہ گاہ اورشہرکی مختلف شاہراوں پربڑے بڑے بینرز‘پوسٹرز‘پینافلیکس اورجماعت اسلامی کے جھنڈے آویزاں کردےئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جلسہ گاہ میں سٹیج پرکام جاری ہے۔جماعت اسلامی کی طرف سے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے۔23ستمبرکوجماعت اسلامی کے ضلع بھرسے قافلے حقنوازپارک پہنچیں گے۔حقنوازپارک میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق اورصوبائی امیرپروفیسرمحمدابراہیم خطاب کرینگے۔جلسہ گاہ میں ضلعی امیرجماعت اسلامی مولاناسلیم اللہ ارشد سے میڈیاکے نمائندوں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر مولاناسلیم اللہ ارشدنے بتایاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت اسلامی کے جلسہ کے موقع پر عوام میں اس سے پہلے ایساجذبہ دیکھن کونہیںآ یا۔اسکی بنیادی وجہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاملک وقوم کے مسائل کے حل میں بہترین کرداراداکرنے کامضبوط موقف ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی ایجنڈے کے ساتھ میدان عمل میں نکلی ہے۔پوری پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایماندارقیادت کے انتخاب کیلئے اپنے ووٹ کی پرچی کوجماعت اسلامی کے حق میں استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :