ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس نے بلوچستان سے اسلام آباددھرنے کی آڑمیں لے جائی جانیوالی تیس نان کسٹم پیڈگاڑیاں‘دوکلوچرس اورناجائزاسلحہ برآمدکرکے تیس میں سے تیرہ ملزمان گرفتارکرلئے‘پولیس اورملزمان میں فائرنگ کاتبادلہ‘ایس ایچ اودرابن کی مدعیت میں تیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:18

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) درابن پولیس نے بلوچستان سے اسلام آباددھرنے کی آڑمیں لے جائی جانیوالی تیس نان کسٹم پیڈگاڑیاں‘دوکلوچرس اورناجائزاسلحہ برآمدکرکے تیس میں سے تیرہ ملزمان گرفتارکرلئے‘پولیس اورملزمان میں فائرنگ کاتبادلہ‘ایس ایچ اودرابن کی مدعیت میں تیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدودمیں درابن پولیس ڈی ایس پی کلاچی ظہوردین اورایس ایچ اودرابن محمدسلیم کی قیادت میں گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے موجودتھی کہ اس دوران جاپانی گاڑیاں تحریک انصاف کے جھنڈے لگاکرریلی کی شکل میںآ ئیں جنہیں پولیس نے روکاتوملزمان نے کہاکہ ہم اسلام آباددھرنے میں شرکت کیلئے جارہے ہیں جب گاڑیوں کی تلاشی لی گئی توملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔اس دوران پولیس نے تیرہ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزمان میں سے شمس اللہ اوردادمحمدسے دوران تلاشی دوپستول تیس بوراوردس کارتوس برآمدکرلئے۔پولیس نے اس دوران تیس جعلی نمبرپلیٹس لگی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں جونان کسٹم پیڈتھیں۔پولیس نے گاڑی نمبرAAQ-453کوئٹہ اورDG-486سے ایک ایک کلوچرس بھی برآمدکرلی۔تھانہ درابن میں ایس ایچ اومحمدسلیم کی مدعیت میں13 معلوم ملزمان اور17نامعلوم ملزمان کیخلاف 324-353-419-420-458-471/148-149-9CNSA-15AAPPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :