ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلعی پولیس کاتحصیل کلاچی کے سب سے خطرناک اورحساس علاقے لونی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع پربڑے پیمانے پرسرچ آپریشن‘دہشتگردوں اورپولیس کے مابین دوگھنٹے تک شدیدفائرنگ‘دہشتگردموٹرسائیکل چھوڑکرجنگل کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار‘دہشتگردوں کوپناہ دینے والے پانچ شرپسندگرفتار‘دہشتگردوں کے چارٹھکانوں کوبارودی موادلگاکرتباہ کردیاگیا‘

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:18

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) ضلعی پولیس کاتحصیل کلاچی کے سب سے خطرناک اورحساس علاقے لونی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع پربڑے پیمانے پرسرچ آپریشن‘دہشتگردوں اورپولیس کے مابین دوگھنٹے تک شدیدفائرنگ‘دہشتگردموٹرسائیکل چھوڑکرجنگل کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار‘دہشتگردوں کوپناہ دینے والے پانچ شرپسندگرفتار‘دہشتگردوں کے چارٹھکانوں کوبارودی موادلگاکرتباہ کردیاگیا‘دہشتگردوں کے خاتمے اورانکے ٹھکانوں کونقصان پہنچانے کیلئے پولیس کارروائیاں جاری رہینگی‘ڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکلاچی سیف الرحمن کے گھرواقع روڑامیں دہشتگردوں کی طرف سے داخل ہوکرانکے دوبھائیوں کوشہیدکرنے اورایک کوزخمی کرنے کے واقعہ کے بعدضلعی پولیس نے بڑے پیمانے پرکلاچی اوراسکے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ٹی پی گنڈہ پورگروپ کے کمانڈرملنگ ‘عمرخطاب‘ابوبکراورعبدالرحمن سمیت پانچ خطرناک دہشتگردوں کی علاقہ لونی میں موجودگی کی اطلاع پرڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ کی سربراہی میںآ پریشن شروع کیاگیا۔

جس میں بکتربندگاڑیاں‘پولیس کی بھاری نفری اورایلیٹ فورس شامل تھیں۔سیکورٹی اداروں نے علاقہ کوگھیرے میں لیکرگھرگھرتلاشی کاعمل شروع کیا۔اس دوران ایک مشتبہ ٹھکانے سے پولیس پرفائرنگ کی گئی جس پرپولیس نے جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کایہ سلسلہ دوگھنٹوں تک جاری رہا۔اس دوران پانچ دہشتگرداپنے دوموٹرسائیکل چھوڑکرنزدیکی جنگل میں فراہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے دہشتگردوں کے چارٹھکانوں کوبارودی موادلگاکرتباہ کردیا۔سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دہشتگردوں کوپناہ دینے والے پانچ ساتھیوں کوگرفتاربھی کرلیا۔جن کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔اس موقع پرڈی پی اوڈیرہ صادق حسین بلوچ نے کہاکہ حالیہ دہشتگردانہ واقعات میں ٹی ٹی پی گنڈہ پورگروپ کے کمانڈرملوث ہیں انکی موجودگی کی اطلاع انہی علاقوں میں بتائی جاتی ہے۔ہم ان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔دہشتگردبوکھلاگئے ہیں اوراب وہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔