نئی مردم شماری، الیکشن کمیشن نےحکومت سےفوری اصلاحات کامطالبہ کردیا
ہفتہ 20 ستمبر 2014 15:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن کیلئے نئی مردم شماری اور حلقہ بندياں کی جائیں جب کہ اليکٹرانک ووٹنگ مشين اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔ آئندہ عام انتخابات سے قبل نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیاں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال ضروری، الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نئی اصلاحات پر مبنی دس تجاویز انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حوالے کر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تجویز دی ہے کہ حکومت آرٹیکل دو سو چوبیس میں ترامیم متعارف کرائے ۔
(جاری ہے)
بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کو نا گزیر قرار دیا ہے ۔
کمیشن مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرانا چاہتا ہے، ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو جلد از جلد ووٹ کا حق دیا جائے۔ پارلیمنٹ کی مخصوص نشستیں ' سیٹوں کے بجائے ووٹوں کے تناسب سے دی جائیں۔الیکشن کمیشن نے مطالبہ کیا ہے پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پر نوے کے بجائے ایک سو بیس دن میں انتخابات کرانے کی چھوٹ دی جائے، الیکشن کمیشن کو انتخابات سے ساٹھ دن قبل حتمی پولنگ اسکیم جاری کرنے اور ریٹرنگ افسران سمیت تمام پولنگ اسٹاف پر زیادہ سے زیادہ اختیار دیا جائے۔ س
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.