دریا ئے سندھ مین گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی درمیا نے در جے کا سیلاب ، پا نی کی سطح میں 44ہزار کیو سک کا اضا فہ ، گڈو کے مقام پر پا نی کی سطح گر گئی، سکھر بیراج پر پا نی بڑھنے کے بعد کچے کے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) دریا ئے سندھ مین گڈو کے بعد سکھر بیراج پر بھی درمیا نے در جے کا سیلاب ، پا نی کی سطح میں 44ہزار کیو سک کا اضا فہ ، گڈو کے مقام پر پا نی کی سطح گر گئی، سکھر بیراج پر پا نی بڑھنے کے بعد کچے کے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے تفصیلات کے مطابق دریا ئے سندھ میں گڈو کے مقام پر درمیا نے در جے کی سلا بی صو رتحال کے بعد اب سکھر بیراج پر درمیا نے در جے کا سیلاب ہے جہان پر گذشتہ چو بیس گھنٹے میں چو الیس ہزار کیو سک کا اضا فہ ہو گیا اور وہاں پر پا نی کیآمد تین لاکھ چار ہزار سات سو بیا نوے اور اخراج چو لاکھ با ون ہزار چھ سو ستا نوے کیو سک ریکا رڈ کیا گیا ہے سکھر بیرج پر پا نی کی سطح بلند ہو نے کے بعد پنوعاقل ، روہڑی اور سانگی کے کچے کے علاقے کے میزد چالیس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں اور وہاں پر چاول سمیت دیگر فصلیں پا نے تلے آگئی ہیں اور کئی لو گوں کے گھر پا نی میں ڈو ب گئے ہیں اور پا نی ان کا گھر کالا کھوں رو پے کا سا مان اور مو یشی بہا کر لے گیا ہے اور ایک بڑی تعداد ان دیہات میں پھنس کر رہ گئی ہے جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کر نے کے لیے ریسیکو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے دوسری جانب گڈو کے مقام پر پا نی کی سطح کم ہو گئی ہے اور گذشتہ چو بیس گھنٹوں میں پا نی کی سطح میں ستا ئیس ہزار کیو سک کی کمی واقع ہو سئی ہے اور وہاں پر پا نی کی آمد تین لا کھ انتا لیس ہزار چو سو انچاس اور اخرا ج تین لا کھ تیرہ ہزار سات سو انچاس کیو سک ریکا رڈ کیا گیا ہے محکمہ آبپا شی کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران دریا ئے سندھ میں گڈو کے مقام پر پا نی کی سطح مزید کم اور سکھر بیراج کے مقام پر پا نی کی سطح میں مزید اضا فے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :