Live Updates

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان، ڈاکٹر طاہرالقادری اور کارکنوں کیخلاف مزید دو مقدمات درج کرلئے گئے

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور کارکنوں کیخلاف مزید دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ان میں ایک مقدمہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر حملہ کرنے اور انہیں زخمی کرنے جبکہ دوسرا بلوے کا مقدمہ ہے اور یہ دونوں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 780A و دیگر دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں اور پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات