آرمی ایوی ایشن کا تربیتی مشاق طیارہ لورالائی اور زیارت کے درمیان گر کر تباہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء)آرمی ایوی ایشن کاایک تربیتی مشاق طیارہ لورالائی اور زیارت کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا ،طیارے میں موجود 2 پائلٹوں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی اور شدید زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عسکری ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کے خالد ائیر بیس سے پاک فضائیہ کا مشاق تربیتی طیارہ روانہ ہوا جس نے پروگرام کے مطابق گوجرانوالہ پہنچنا تھا مگر وہ لورا لائی سے 40 کلو میٹر دور لورالائی اور زیارت کے درمیان مناڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔

مشاقطیارہ نے 9:45 پر خالد ائیر بیس سے پرواز کی اور فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں موجود کیپٹن عمیر اور کیپٹن حسنین محمود نے پیرا شوٹ سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ داخل کر ادیا گیا ہے ۔واقعہ کے بعد ایف سی ،پولیس اور دیگر حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں کو گھیرے میں لے لیا۔۔۔(احمد)