سرگودھا،وزیراعظم کے دورہ سیال موڑ (کوٹ مومن) کے موقع پر بدانتظامی اور گو نواز گو کے نعروں کے بعد حلقہ آفیسر سمیت ڈیوٹی پر موجود 2 ڈی ایس پیز کو تبدیل کردیا گیا ،تحقیقات بدستور جاری

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:04

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ سیال موڑ (کوٹ مومن) کے موقع پر بدانتظامی اور گو نواز گو کے نعروں کے بعد حلقہ آفیسر سمیت ڈیوٹی پر موجود دو ڈی ایس پیز کو تبدیل کردیا گیا جبکہ تحقیقات بدستور جاری ہیں جبکہ مزید اعلی افسران کے تبادلوں کا بھی امکان۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے ڈی ایس پی کوٹ مومن رضاکار حسین شاہ اور ڈی ایس پی سلانوالی محمد لطیف کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان دونوں ڈی ایس پیز کی وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ہیلی پیڈ اور بریفنگ والی جگہ پر ڈیوٹی تھی۔ وزیراعظم کا دورہ ختم ہوتے ہی لوگوں نے گو نواز گو کے نعرے اور احتجاج کرتے ہوئے موٹروے پر دھرنا دے دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں افسران کے بارے میں مقامی مسلم لیگیوں نے شکایات کیں کہ ایک ڈی ایس پی نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو لاٹھیاں مار کر پیچھے کیا جس کی وجہ سے دیگر لوگ آگے آگئے اور انہوں نے نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :