تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار شہید‘ 2 زخمی‘ گاڑی تباہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 13:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ا سمبلی کے فلور پر قوم سے جھوٹ بولا اور وہ آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے لہٰذا عدالت ان دونوں کو نااہل قرار دے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستیں خارج کردی تھیں جس کے بعد تحریک انصاف نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رجوع کیا ہے