کراچی،پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

ہفتہ 20 ستمبر 2014 13:45

کراچی،پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) مومن آبااد میں سی آئی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ مارا گیا، ہلاک ملزم قبضے سے 9 ایم ایم پستول بھی ملی ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی حکام نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ مومن آباد میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپا مارا گیا ، مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد مارا گیا ، ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے، سی آئی ڈی پولیس نے گذشتہ روز قتل ہونے والے اے ایس آئی بابر صلاح الدین کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا، ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :