Live Updates

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے خلاف مزید تین مقدمات درج

ہفتہ 20 ستمبر 2014 13:26

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے خلاف مزید تین مقدمات درج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حملہ کرنے پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانے سیکریٹریٹ میں دونوں جماعتوں کے خلاف مزید تین مقدمے درج کیے گئے، پہلا مقدمہ دہشت گردی، اغوا، چوری سے متعلق، ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ پر حملہ کرنے والے پی اے ٹی کے دس نامعلوم افراد کے خلاف، جب کہ تیسرا مقدمہ پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کے دوران کیمرے چوری کرنے، نادرا کے ڈرائیور کو اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے پر درج کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :