سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں پارلیمانی وفد تین روزہ دورے پر بحرین روانہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں چھ رکنی پارلیمانی وفد بحرین کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگیاجو وہاں 20تا 22 ستمبر تک قیام کریگا۔واضح رہے کہ دورہ کی دعوت بحرین کے سپیکر کی طرف سے موصول ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت پاک بحرین فرینڈشپ گروپ سے کنوینر پیر شفقت حسین شاہ جیلانی،ممبران قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی، بیگم پروین مسعود بھٹی،محمد جمال الدین اور صاحبزادہ محمد یعقوب شامل ہیں۔

بحرین میں قیام کے دوران سردار ایاز صادق اپنے بحرینی ہم منصب سمیت بحرین کی سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے علاوہ تجارت، تعلیم ، ثقافت اور سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں استحکام لانے پر بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :