وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں ‘ماروی میمن

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صرف پارلیمانی نظام ہی عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دیاگیا جس نے ملک میں تبدیلی لانے کے نعرے لگائے ہیں جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ تبدیلی کے مخالف تحریک انصاف کی صفوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت شمالی وزیرستان سے بے گھر ہونے والے افراد کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کررہی جہاں تک کہ صوبائی حکومت اپنی اصل ذمہ داریاں بھی ادا نہیں کررہی۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مظاہرین خوشی سے اپنا احتجاج جاری رکھیں اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔