گڈو بیراج میں پانی کی سطح کم اور سکھر بیراج میں مسلسل بڑھنے لگی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:45

سکھر/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) گڈو بیراج میں پانی کی سطح کم اور سکھر بیراج میں مسلسل بڑھنے لگی ‘پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی شروع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ہو نے لگی پانی کا بہاؤ3لاکھ39ہزار649کیوسک رکارڈکیا گیا۔سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اس وقت پانی کا بہاؤ3لاکھ4ہزار792کیوسک ۔

کوٹری بیراج سے 57ہزار کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں قادرپور لوپ بند کے قریبی علاقوں کے لوگوں کو خیمہ بستی میں منتقل کردیاگیا خیمہ بستی میں مقیم افراد کا کہنا ہے کہ خوارک کی قلت اورشدید گرمی کی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامنا ہے ۔لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند پربھی پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور انتظامیہ نیریلیف کیمپ قائم کردئیے ہیں ۔پنجاب میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے نے سے متاثرہ دیہات میں اب پانی اترنے کے بعد لوگ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاہم تباہ شدہ گھر، زیر آب فصلیں اور مال مویشی کے نقصانات نے انھیں نئی آزمائش میں مبتلا کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :