وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس22 ستمبرکو طلب کر لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف وفاقی کابینہ کا اجلاس بائیس ستمبرکو طلب کر لیا ‘ بجلی کے زائد بلوں اورسیلاب کے نقصانات اور بحالی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف وفاقی کابینہ کو دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین حالیہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور بحالی کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں دھرنوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی غورہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں سیاسی جرگہ کی تجاویز بھی زیرغور اینے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :