پاکستان آرمی کا طیارہ گرکر تباہ، دو پائلٹ شہید

ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:07

پاکستان آرمی کا طیارہ گرکر تباہ، دو پائلٹ شہید

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) پاک فوج کا تربیتی طیارہ لورالائی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، بدقسمت حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کے طیارے نے کوئٹہ کے خالد ایئر بیس سے پروان بھری، تاہم کچھ دور لورالائی کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ میجر حسنین اور معاون پائلٹ کیپٹن عمر شہید ہوگئے۔طیارہ کوئٹہ سے ملتان جا رہا تھا، جائے وقوعہ پر سیکیورٹی اہل کار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، دونوں پائلٹس کے جسد خاکی سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :