وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:52

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ نثار علی خان کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر لائرز ونگ ایڈووکیٹ گوہر سندھو کی جانب سے درج کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں اہم شخصیات نے اسمبلی فلور پر حقائق کے بر عکس گفتگو کیا اور حقائق کو پوشیدہ رکھا جس سے ایوان کا تقدس مجروح ہوا ۔ اس لئے دونوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور دونوں کو نا اہل قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :