عمران خان کیخلاف اشتعال انگیزبیان،راناثنا اللہ پرمقدمہ درج
ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:40
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے حکم پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف نازیبا اور شر انگیز بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ملتان کے تھانہ چہلیک میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ 153 دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاد اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے اور لوگوں کو آبپارہ آمد پر ان کو جوتے مارنے کی ترغیب دی تھی، جس کے بعد ملتان کے شہری کی جانب سے ملتان ہائی کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے بازیبا الفاظ کے خلاف درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے شہریوں کو تشدد پر اکسایا ہے اور عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے، رانا ثناء اللہ کے بیان سے امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا اندیشہ ہے، لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.