طاہر القادری کے واحد سچ نے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیاہے، شہبازشریف ،تاریخ پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کو ضرور بے نقاب کرے گی ‘عمران خان اور طاہر القادری کا اصل ہد ف پاک چین معاہدے اور بجلی کے منصوبے تھے، انشاء الله پاکستان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش نا کام ہوگی،وزیراعلیٰ کی اراکین سے گفتگو
جمعہ 19 ستمبر 2014 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ لندن پلان کے ذریعے پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اراکین اسمبلی کے ایک وفدکے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کے ایک سال بعد نام نہاد دھاندلی کی آڑ میں دھرنے کے وقت کے انتخاب کا فیصلہ محض اتفاق نہیں تھا اور دھرنے کے لئے ایک ساز ش کے تحت اس وقت کا انتخاب کیا گیا جب عظیم ہمسایہ ملک کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کے تاریخ ساز پیکیج کو حتمی شکل دی جا چکی تھی اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ عمران خان اور طاہر القادری کا اصل ہد ف پاک چین معاہدے اور بجلی کے منصوبے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف دھرنوں کی وجہ سے یہ معاہدے تاخیر کا شکار ہورہے ہیں اور دوسری طرف چینی صدر بھارت میں 20ارب ڈالر کے معاہدو ں پر دستخط کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
وزیراعلی نے کہاکہ اس صورتحال پر عمران او ران کے ساتھیوں کے کیمپ میں منائے جانے والے جشن پر ہر پاکستانی حیرت اور دکھ کا شکارہے اور وہ یہ سوال کرتاہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی ایسی ملک دشمنی کی حرکت کرنے کی کیسے جرات کر سکتاہے ؟۔
انہوں نے کہاکہ انشاء الله پاکستان کے خلاف کی جانے والی ہر سازش نا کام ہوگی او رالله کے فضل اور اپنے ہمدرد دوست ممالک کے تعاون سے لوڈ شیڈنگ او راندھیروں کے خلاف اسی عزم کے ساتھ اپنے سفر کا بہت جلد دوبارہ آغاز کریں گے ۔ محمد شہبازشریف نے کہاکہ طاہر القادری کے دھرنے کے دوران واحد سچ نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیاہے او ران کے جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیاہے کہ وہ لندن میں نہیں ملے تھے۔انہوں نے کہاکہ قوم یہ جاننا چاہتی ہے کہ لندن پلان کا اجلاس کس کے ایما پر منعقد ہوا اور اس میں کون کون سے چہرے شامل تھے -انہوں نے کہاکہ تاریخ آج نہیں تو کل پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے والے غداروں کو ضرور بے نقاب کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.